بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج یعنی 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔
دونوں کی شادی کے تذکرے زبان زدِ عام ہیں اور پھر گزشتہ روز شادی کی تقریب کے موقع پر رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود شادی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
رنبیر کی کزنز کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کو بھی شادی کی تقریب کے لیے جاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کرینہ نے سلور رنگ کا لہنگا پہنا جب کہ کرشمہ کپور نے زرد رنگ کی پشواز کا انتخاب کیا۔
اسی حوالے سے کرشمہ، نیتو اور ردھیما کپور کے مہندی کے ڈیزائنز منظرِ عام پر آئے ہیں جو کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر پوسٹ کیے تاہم نیتو کپور کی مہندی نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
آئیے دیکھتے ہیں کس نے مہندی کا کونسا ڈیزائن لگوایا۔
کرشمہ کپور:
اداکارہ کرشمہ کپور نے ہاتھوں میں مہندی لگوانے کے بجائے پاؤں پر مہندی لگوائی اور ہلکا سا ڈیزائن بنوایا۔
ردھیما کپور:
رنبیر کی بہن ردھیما نے ہتھیلی اور ہاتھ کے اوپری طرف تقریباً ایک ہی ڈیزائن بنوایا جو کہ ایک بیل تھی۔
نیتو کپور:
عالیہ کی ساس نے خاص مہندی لگوائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
نیتو کپور اپنے اکلوتے بیٹے کی شادی پر شوہر رشی کپور کی یادوں سے پیچھا نہ چھڑا سکیں اور انہوں نے اپنی ہتھیلی پر لگی مہندی پر رشی کپور کا نام لکھوایا۔