رضوان کے آنے سے ملتان سلطانز مضبوط ہوگئی: علی ترین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے کپتان محمد رضوان کی تعریف کی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ رضوان ہمیشہ مثبت رہتے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے یا نہیں وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں،  ان کے آنے سے ملتان سلطانز  مضبوط ہوگئی ہے۔

علی ترین کا کہنا تھاکہ  ملتان سلطانز کا ہمیشہ سے بہت اچھا کمبی نیشن رہا ہے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ملتان سلطانز کے فینز کو شاہنواز دھانی متحرک رکھتے ہیں، دھانی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سب کو تفریح مہیا کرتے ہیں۔

علی ترین نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں لاہور اور ملتان فائنل میں ہوں ان میں جو بھی جیتے گا مجھے خوشی ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*