رحیم یار خان میں17 سالہ لڑکے نے 8 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں گزشتہ 8 سالہ لڑکی دکان سے سامان خریدنے گئی جس پر ملزم لڑکی کو قریبی خالی پلاٹ پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔