ذیابطیس کے مریضوں کیلئے میتھی دانہ مفید ہے؟

ذیابطیس کو کنٹرول کرنے سے  لے کر گِرتے بالوں کو روکنے تک میتھی دانے کے بے شمار فوائد ہیں۔

طاقتور سپر فوڈ میتھی دانے کو قدیم زمانے سے ہی دواؤں کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ کی سطح، خون کی کمی کے علاج سے لے کر بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

میتھی دانہ فولک ایسڈ، رائبوفلاوین، کاپر، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، مینگنیج، وٹامن اے، بی6، سی، کے جیسے بہت سے غذائی اجزاء کا ایک ذریعہ ہے جبکہ کئی طبی مطالعات نے صحت کے بہت سے مسائل کے علاج میں میتھی دانے کو مفید قرار دیا ہے۔

میتھی دانے میں گھلنشیل فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

میتھی دانے کے کرشماتی فوائد:

میتھی دانہ بھوک اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔ 

میتھی دانہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کرنے میں موثر ہیں۔

میتھی دانہ بالوں کے گرنے، سفید بالوں اور یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ وہ خون کی سطح کو بڑھا کر اور خون کو detoxify کرکے انیمیا کے علاج میں بھی مدد کرتے ہیں۔

میتھی دانہ اعصابی درد، فالج، قبض، پیٹ کا درد،  جسم کے کسی بھی حصے میں درد، کمر درد، گھٹنوں کے جوڑوں کے درد سے لے کر پٹھوں کے درد تک کے علاج میں مفید ہیں۔

میتھیدانہ کھانسی، دمہ اور موٹاپے جیسی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

میتھی دانے کو گرم ہونے کی وجہ سے خون بہنے کے مسائل جیسے ناک سے خون آنا، زیادہ ماہواری وغیرہ میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اپنی خوراک میں میتھی دانہ کیسے شامل کریں؟

میتھی دانے کے1 سے 2 کھانے کے چمچ رات بھر بھگو دیں اور صبح ان کو کھائیں یا چائے بنا کر پی لیں۔

1 چمچ میتھی دانہ پاؤڈر دن میں دو بار کھانے سے پہلے یا رات کو نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ لیں۔

میتھی دانے کا پیسٹ بنائیں اور اسے دہی،ایلو ویرا جیل یا پانی میں ڈالیں اور سر کی خشکی، گرتے بالوں، سفید بالوں کو کم کرنے کے لیے سر پر لگائیں۔

گلاب کے عرق کے ساتھ تیار میتھی دانے کے پیسٹ کا استعمال سیاہ حلقوں، کیل مہاسوں، مہاسوں کے نشانات اور جھریوں کو ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*