دہشت گرد صدر کے راستے کے پی اوپہنچے

کراچی پولیس آفس پر حملے میں ہلاک دہشت گرد زالا نور سے گزشتہ ماہ افغانستان سے پاکستان آیا تھا

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے آنے والے دہشت گردوں کا روٹ میپ تیار کرنا شروع کردیا گیا، تفتیشی حکام

دہشت ایمپریس مارکیٹ صدر کی طرف سے آئے،سہولت کار موٹرسائیکل پر ساتھ آیا، چھوڑ کر واپس چلا گیا تھا

ہتھیار اور بیگ اٹھا کر کے پی او میں داخل ہوئے ، ملزمان کراچی پولیس آفس کے اندرونی راستوں سے واقف تھے،

کراچی ( کرائم رپورٹر)۔کراچی پولیس آفس حملے میں ہلاک دہشتگرد زالانور سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد زالانورافغانستان سے گزشتہ ماہ پاکستان آیا تھا، اس کی عمر 20 سال تھی تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے میں ہلاک دہشت گردوں کی تحقیقات جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ کے پی او حملے میں ہلاک دہشتگردزالانورافغانستان سےگزشتہ ماہ پاکستان آیاتھا، ہلاک دہشت گرد زالا نور کی عمر 20 سال تھی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردزالا نورغلام خان بارڈرسے وزیرستان میں داخل ہواتھا، اس نے غلام خان بارڈرپرنادراوین سے شناختی کارڈ کیلئے رابطہ کیاتھا یاد رہے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں، دوسری طرف پتہ چلا ہہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے میں ملوث دہشت گرد ایمپریس مارکیٹ کی طرف سے آئے تھے دہشت گردون کو کار میں چھوڑنے والا سہولت کار کار چھوڑ کر ساتھیوں کو خد اھافظ کرکے بائیک پر چلا گیا تفتیشی حکام نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے آنے والے دہشت گردوں کا روٹ میپ تیار کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق تفتیشی حکام نے روٹ میپ تیار کرنا شروع کردیا۔تفتیشی ٹیم نے اب تک ایمپریس مارکیٹ تک کی فوٹیجز حاصل کی ہیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور ایمپریس مارکیٹ کی جانب سے آئے تھے اور لکی اسٹار سے کار اور موٹرسائیکل پر شارع فیصل گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شارع فیصل سے ہوتے ہوئے کے پی او پہنچے، کار چلانے والے سہولتکار نے کے پی او تک پہنچایا ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پہنچ کر ڈرائیور اترا اور بائیک سنبھالی اور مبینہ سہولتکار ساتھیوں سے گلے مل کر واپس چلے گئے ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گرد ہتھیار اور بیگ اٹھا کر کے پی او میں داخل ہوئے ، ملزمان کراچی پولیس آفس کے اندرونی راستوں سے واقف تھے، لوکل سہولتکار کی جانب سے مکمل تفصیلات فراہم کی گئی تھی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*