دہشت گردی کے خاتمے کیلئے زمینی کارروائیوں کیساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات ناگزیر ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی ، 2 اکتوبر، 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس

فورم کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کے لئے فاتحہ خوانی

کانفرنس کے شرکاء نے شہداءکی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا

افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، شرکاء کور کمانڈرز کانفرنس

ہندوستان کے آلہ کار کے طور پر دہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف اور صرف طالبان کی مخبوط الحواس قیادت ہے ، کورکمانڈرز کانفرنس

فورم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کامیاب انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو سراہا

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات ناگزیر ہیں، شرکاء کانفرنس

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لازم ہے کہ گورننس کو بنیادی سطح پر عوام کے قریب ترین لایا جائے، فورم

یہ بھی ضروری ہے کہ عوام کے ساتھ دہشتگردی کی وجوہات اور عملات پر موثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے ، کورکمانڈرز کانفرنس

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مخصوص عناصر کے زیر سایہ چلنے والے کرائم Terror-گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے ، کور کمانڈرز کانفرنس

پولیس کی استعدادِ کار کو بھی بڑھانا ہوگا ، کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان کے لئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، فورم

کسی بھی جواز پر، پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو فیصلہ کُن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

فورم نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا اور اس کو دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کی سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہار برہمی

شرکاء کانفرنس کا سعودی عرب کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی اور حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے پاکستان کے عزم کا بھرپوراعادہ

مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، شرکاء کانفرنس

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے ، فیلڈ مارشل

فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کے حصول، ٹریننگ اور تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں، فیلڈ مارشل

قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*