دودھ کی فی لیٹر قیمت میں خاموشی سے اضافہ کر دیا گیا

حیدر آباد (25 اپریل 2026): پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی دودھ کی فی لیٹر قیمت میں خاموشی سے اضافہ کر دیا گیا۔

حیدر آباد میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیری فارمر 210 روپے فی لیٹر میں ہول سیلر کو مہیا کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیلر 215 روپے میں دکاندار کو فروخت کرے گا جبکہ دکاندار 230 روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا پابند ہوگا۔

حکومت نے اب سے کچھ دیر قبل آئندہ ہفتے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

امریکا-اسرائیل-ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جہاں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی مہنگی ہونے سے مختلف اشیاء کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

کراچی میں اس وقت دودھ کی فی لیٹر قیمت 240 روپے ہے جو جنگ سے پہلے 220 روپے تھی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث اس کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*