درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ملک امین اسلم

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ٹری بک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹو دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ ہے،  پاکستان کو ہم نے دو کے ٹو کے برابر پلاسٹک کی آلودگی دے دی ہے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ کتاب کے ذریعے ہی بچوں کو سکھایا جا سکتا ہے، ہماری فلاسفی یہی ہے کہ بچوں کو درختوں سے پیار کرنا سیکھانا ہے۔

معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت اللہ کی حمد وثنا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانے کا اجر قبر میں بھی ملتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

  ملک امین اسلم نے کہا تھا کہ وزارت ایسے مسائل پر ضروری قانون سازی عمل میں لا رہی ہے، پاکستان کی پہلی نیشنل وائلڈ لائف پالیسی کا مسودہ تیار کر کے کیبنٹ کو بھیج چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*