خیبر پختونخوا میں آج سے تیز بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

صوبہ خیبر پختونخوا میں آج سے تیز بارشوں کی پیشنگوئی کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ میں آج شام سے تیز بارشوں،ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے  چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں اوربرفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی جائے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بعض اضلاع میں تیز آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان  کا خدشہ ہے جبکہ بٹگرام، تورغر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نےکہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورموسمی صورت حال سے باخبر رہے، کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700دیں۔

واضح رہے کہ بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*