خیبرپختونخوا کے عوام نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ سنا دیا: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران  خان کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران  خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہےجو ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں اور اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ خیبرپختونخوا  کے عوام نے تحریک عدم اعتماد کےخلاف فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*