خلیج بنگال کا سسٹم سندھ کے قریب پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے آج شام سے سندھ اور یکم اگست سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شام سے سندھ میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباوکمزور ہونا شروع ہوگیا ہے، سسٹم ڈیپ ڈپریشن سےاب ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے، یہ ڈپریشن اس وقت جنوبی مدھیہ پردیش کےقریب موجودہے، 12 گھنٹوں کےدوران شدت میں مزید کمی سے یہ ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم سندھ کے علاقوں کے قریب سے گزرسکتا ہے، سسٹم کے زیراثربحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جب کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میں آج شام یا رات سے 2 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں اس سسٹم کے زیر اثر یکم اگست کی شام سے 2 اگست تک بارش کا متوقع ہے، کراچی میں ہلکی سے معتدل شدت اور مضافات میں کہیں کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*