خطے کی ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کےتنازع کے پرُامن حل پر ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کا انحصار جموں و کشمیر کےتنازعہ کے پرُامن حل پر ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کےحق خود ارادیت کیلئے یوم یکجہتی منارہے ہیں، غیر قانونی بھارتی اقدامات کے بعد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مسلسل ابتر ہے، ڈھائی سال سےجاری فوجی محاصرے کے باعث سینکڑوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کےخلاف وحشیانہ طاقت استعمال کررہی ہیں، بلاروک ٹوک جبر و استبداد کی مہم میں کشمیری نوجوانوں کو بالخصوص نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج کا سلوک دنیا بھر کے لیے انتہائی باعث تشویش معاملہ ہے، بھارتی ہتھکنڈوں کامقصد جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو انکی اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، بھارت نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے،   کشمیری عوام نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے بھارت اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام کشمیریوں کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے استعمال کا حق دے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*