خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی اب روبوٹس ویکیوم کریں گے

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی اب روبوٹس ویکیوم کریں گے

رپورٹ کے مطابق جنرل پریزیڈنسی میں فیلڈ افیئرز اور ماحولیاتی تحفظ کے انڈر سکریٹری محمد بن مسلح الجابری کا کہنا ہے کہ  صفائی کیلئے جدید  تکنیکس پر مشتمل زیر غور نظام دستی اور ایپلیکیشن کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا۔

محمد بن مسلح الجابری کے مطابق  ویکیوم کی بیٹری 4 گھنٹے میں چارج ہوگی جو  چارج ہونے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے استعمال کی جاسکتی ہے، ویکیوم 3 گھنٹے میں 180 اسکوائر میٹر تک کور کرے گی۔

لجابری کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی اور جدید ڈیوائسز کے ذریعے کم لاگت میں ماربل کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ، خانہ کعبہ کو زیادہ سے زیادہ گندگی اور جراثیم سے پاک رکھا جاسکتاہے۔

انہوں  نے مزید  کہا  کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی خصوصی ٹیم کرے گی جب کہ صفائی کے عمل کو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*