خاتون آپے سے باہر، ٹریفک افسر کو تھپڑ ماردیا

پی آئی ڈی سے ٹریفک سگنل پر خاتون گاڑی روکنے جانے پر مشتعل،ڈی ایس اپی ٹریفک کیساتھ بدتمیزی

ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی نے ٹریفک کے فلو کی وجہ سے خاتون کی گاڑی روکی تو وہ آپے سے باہرہوگئیں

خاتون مشتعل ہوکر اشتیاق حسین آرائیں کو دھکے دیتی رہیں، کنڑول سے باہر ہوئیں تو ٹریفک افسر کو تھپڑ بھی ماردیا

شہریوں نے ٹریفک پولیس افسر اورخاتون میں صلح کرائی، واقعے کا مقدمہ متاثریہ ڈی ایس پی کی مدعیت میں درج

کراچی ( کرائم رپورٹر)پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل پرخاتون نے گاڑی روکے جانے پر ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی کو تھپڑ مار دیا۔خاتون مشتعل ہو کر باریش ڈی ایس پی کو دھکے دیتی رہی ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد کی جانب جانا چاہتی تھی سامنے سڑک سے ٹریفک کا فلو گزررہا تھا خاتون کی گاڑی نے زبردستی ٹریفک میں داخل ہونے کی کوشش کی ڈی ایس پی ٹریفک نے خاتون کی گاڑی کو روکا تو خاتون گاڑی روکنے پر آپے سے باہرآگئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل پرگاڑی میں سوارخاتون کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک اشتیاق حسین آرائیں سے بدتمیزی کاواقعہ پیش آیا۔ منظرعام پرآنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روکے جانے پرگاڑی میں سوارخاتون نے ٹریفک پولیس سے تعاون کے بجائے بدتمیزی شروع کردی اورمشتعل ہوکر باریش ڈی ایس پی کودھکے دیتی رہی۔مشتعل خاتون نے آپے سے باہر ہوکر ڈی ایس پی ٹریفک کوتھپڑبھی رسید کردیا ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سے مسلسل تعاون کی اپیل کرتے رہے خاتون نے ڈی ایس پی کودھکے دے کرہٹایااورساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگے بڑھائی موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اورخاتون میں صلح کرادی تھی جس کے بعد خاتون گاڑی میں روانہ ہوگئی۔ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق سول لائن تھانے میں متاثرہ ڈی ایس پی ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*