حکومت کا بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا انتباہ

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ متفقہ اصولوں کے تحت سبسڈی کی واپسی کے ذریعے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بعد بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے حالیہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ بہت ماہرانہ انداز میں شرائط کو حتمی شکل دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادھار کی رقم سے امیروں کو فائدہ فراہم نہیں کیا جا سکتا لیکن سبسڈی واپس لینے کے عمل میں غریبوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سبسڈیز کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے جو امیر اور غریب کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*