حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی خطرے میں ہیں ، عامر خان

ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اس کے پابند نہیں، ہم آخری گیند اور آخری وکٹ تک کھیلیں گے۔

جیو نیوز کے  پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے تو حکومت بھی خطرے میں نظر آرہی ہے اور اپوزیشن بھی ، فیصلہ حکومت کے خلاف آئے یا اپوزیشن کے دونوں کو قبول کرنا چاہیے۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالدمقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور خواجہ اظہارآج وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*