حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں، اب چینی باہر سے منگوانی نہیں پڑے گی

اسلام آباد: پاکستان دوبارہ اضافی چینی کی پیداوار رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ ایک سال کے دوران چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال چینی کی پیداوار 75 لاکھ ٹن ہوگی جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن اضافے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ اضافی چینی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے فی کلو گرام ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ملک میں چینی کی قلت کا بدترین بحران آیا تھا جس دوران ملک میں چینی کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے۔

ملک کے کئی علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے کی سطح سے بھی بلند ہوگئی تھی جس کے بعد ملک میں چینی کی امپورٹ قیمتوں میں کمی کا باعث بنی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*