حریم شاہ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کو وطن واپس آکر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ پہلے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے پھر پندرہ بیس اب ایک مہینے کی مہلت مانگی جارہی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے اپنے پہلے حکم نامے میں حریم شاہ کو ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو کر عدالتی حکم عدولی کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا ہم نے رعایت دی اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکم ہی نہ مانے۔ ہم اسے مزید رعایت نہیں دے سکتے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ اگر حریم شاہ وطن واپس آکر انکوائری جوائن نہیں کرتیں تو سندھ ہائیکورٹ اپنا حکم نامہ واپس لے لے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*