حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

یوٹیوب پر حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کا دعویٰ کیا جارہا تھا اور اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی نے رمضان میں دوسری شادی کی ہے  جب کہ یوٹیوب ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ  اداکارہ کی اچانک شادی سے بیٹا اور پہلے شوہر بھی حیران ہیں۔

یوٹیوب پر جاری ویڈیو کے تھمبنیل میں طلاق کی وجہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھنے کا بھی کہا گیا تھا۔

تاہم یوٹیوب کے اس تھمبنیل کو حدیقہ کیانی نے انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور ساتھ کی اس خبر کی تردید کی۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ‘نہیں، میں نے دوسری شادی نہیں کی’۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یوٹیوب پر کسی شوبز  شخصیت سے متعلق شادی کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہو۔

اس سے قبل اداکار عمران عباس، اشنا شاہ، عروہ حسین اور علیزے شاہ کے حوالے سے بھی جھوٹے دعوے کیے جاچکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*