عازمین حج کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 31 مئی تا 13 اگست پاکستان کے آٹھ اہم شہروں سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے حج پروازوں کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر لائن کے آپریشنز اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی ۔
پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ نے وزیر ہوابازی کو اپنے آپریشنز پر بریفنگ دی ہے۔