پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پر تیار کھڑی فصل جلا ڈالی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے گاؤں میں 60 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی جس سے تمام فصل تباہ ہو گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم شخص کے جلتی سگریٹ پھینکنے سے لگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کُل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی۔
سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا تھا۔