جی ایف ایس کی پررونق محفل عید میلاد النبی کا انعقاد

گلوبل فنانشل سولوشنر بلڈرز اینڈ دولپرز کی جانب سے سماجی اوردینی تقریبات کے انعقاد کی روایت برقرار

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی نے خصوصی بیان فرمایا، بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے نذرانہ پیش کیے

محفل نعت میں جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد، ڈائریکٹر محسن واحد نے خصوصی شرکت کی

سابقMNA آفتاب جہانگیر، آئی جی موٹر وے سلطان خواجہ، چیف انجینر ریاض احمد ، سید مسعود شاہ، بز نس مین عابد مجید بھی شریک

کراچی(رپورٹ،وسیم خان)گلوبل فنانشل سولوشنز(GFS)بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کی جانب سے سائٹ آفس کلفٹن میں محفل میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الااقومی شہرت کے حامل پاکستانی نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی نے خصوصی بیان فرمایا اور بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے نذرانہ پیش کیے اس بابرکت محفل نعت میں جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد، ڈائریکٹر محسن واحد، امریکہ سے خصوصی شرکت کی۔ عبدالباسط, پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے آفتاب جہانگیر، آئی جی موٹر وے سلطان خواجہ، مکہ شریف سے چیف انجینر ریاض احمد ، مدینہ منورہ سے سید مسعود شاہ، بز نس مین عابد مجید،نعت خواں اورنگزیب قدوسی ، اسد ایوب، عبدالوہاب شیخ ، محمد طاہر، سرفراز احمد خان ، فرقان بلال، فضل امام، محمد محبوب، فورسز کے افسران، جی ایف ایس کے مختلف ڈپارمنٹس سے وابستہ اراکین کے علاوہ دیگر شخصیات نے اس پر رونق محفل نعت میں شرکت کی اس موقع پر قاری وحید ظفر قاسمی نے سیرت النبی پر خصوصی بیان دیتے ہوئے فرمایا کہ حضور کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے قران پاک کی تفسیر حضور کی مکمل زندگی ہے حضور اکرم کی ذات اقدس تمام جہانوں کے لئے رحمت باعث ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی کریم کے متعلق قران مجید میں مختلف مقامات پر ذکر خیر کیا ہے اس موقع پرانہوں نے مختلف آیت کے ترجمے بیان کیے قاری وحید ظفر قاسمی نے اپنے مشہور زمانہ نعتیہ کلام پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا قاری وحید ظفر قاسمی نے کہا کہ آج کی اس پر رونق محفل میں سبحان اللہ کی آوازیں کثرت سے سنائی دے رہی ہیں اس کا مطلب ہے کہ اس محفل میں حضور کے دیوانے موجود ہیں آج کی محفل میں مدعو کرنے کےلئے وہ عرفان واحد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے بتایاکہ نعتیہ کلام پڑھنے کا آغاز عربی زبان کی نعت سے کیا

معروف نعت خواں اسد ایوب نے میزبانی کے فرایض خوش اسلوبی سے ادا کیے، قاری وحید ظفر قاسمی نے دعا کرائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف نعت خواں اسد ایوب نے میزبانی کے فرایض خوش اسلوبی سے ادا کیے اسد ایوب نے حمد باری تعالیٰ سے محفل کا آغاز کیا اور نعتیہ کلام پیش کیے اسد ایوب نے کہا کہ نعتیہ شاعری عقیدت کے ساتھ ساتھ ایک جذبہ کا نام بھی ھے نعتیہ کلام پڑھنے والا اللہ اور اس کے رسول سے اپنے قلبی تعلق کو واضع طور پر محسوس کرسکتا ہے دعا گو ہیں کہ مدح سرائی کو اللّ? پاک قبول فرمائے اور آج کی محفل نعت شفاعت رسول ? کا باعث بنے دوران محفل درود شریف کی سدا گونجتی رہی اس موقع پر سلام پڑھا گیا قاری وحید ظفر قاسمی نے دعا کرائی

حضور کی زندگی ہمارے لئے ہدایت نامہ ہے ، عرفان واحد

بچپن میں قاری وحید ظفر قاسمی کی نعتیں سنتے ہیں، آج ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا، اظہار خیال

اپنے نئے کام کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے کرنا ہماری روایت ہے، منصور واحد

اللہ ہمیں نیک مقاصد میںکامیابی عطا فرمائے ہمارے کام میں برکت دے ، محسن واحد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کے سی ای او عرفان واحد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور کی زندگی ہمارے لئے ہدایت نامہ ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی دین اور دنیا کی ایک اعلیٰ مثال ہیں اللہ پاک اور اس کے رسول کی پیروی ہمارے ایمان کا بنیادی مقصد ہے اللہ تعالیٰ نے حضور کو ساری کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اور نبی پاک نے اللہ پاک کا پیغام سارے عالم میں پہنچایا حضور کے زریعہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور ان سے عقیدت ہی سے ہم اللہ پاک کی رضا حاصل کرسکتے ہیںعرفان واحد نے کہا کہ ہم بچپن میں قاری وحید ظفر قاسمی صاحب کی نعتیں پڑھا کرتے تھے آج ہم کو قاری صاحب کے ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا جس کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں آج کی محفل میں تشریف لائے اور ہم کو عزت بخشی ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک قاری صاحب کو صحت اور تندرستی دے جی ایف ایس کے مینجنگ ڈائریکٹر منصور واحد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ اپنے کسی بھی نئے کام کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے کرتے ہیں اور محفل نعت کا اہتمام بھی ضرور کرتے ہیں دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک قبول فرمائے ڈائریکٹر محسن واحد نے کہاکہ اللہ پاک ہمیں نیک مقاصد میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے ہمارے کام میں برکت دے اور اس بابرکت محفل نعت کا ثواب ہمارے لئے باعث خیر بنے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*