جی ایف ایس کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ریلی نکالی گئی

پاک کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنے ملکی سلامتی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جی ایف ایس

عظیم الشان ریلی کا اہتمام کا آغاز ڈرگ روڈ سے ہوا، جو سی ویو تک جانے کے بعد واپس ڈرگ روڈ شارع فیصل پر اختتام پزیر ہوئی

ریلی میں جی ایف ایس انتظامیہ، تاجر برادری، فنکاروں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی

فوج کے خلاف نفرت دشمنوں کا خاص ایجنڈا تھامگر الحمد اللہ پاکستانی عوام نے دشمنوں کا یہ ایجنڈا خاک میں ملا دیا، جی ایف ایس انتظامیہ

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) ملکی تعمیراتی صنعت میں گزشتہ دو دہائیوں سے اپنے شاندار کام کی بدولت گلوبل فنانشل سالوشنز ( GFS) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آج ایک اعلی معیاری برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے تعمیراتی صنعت کے علاوہ جی ایف ایس سماجی فلاح و بہبود اور امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے جی ایف ایس بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کی جانب سے کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیاگیا جس کا آغاز ڈرگ روڈ سے ہوا جو سی ویو تک پہنچ کر واپس ڈرگ روڈ شارع فیصل پر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں جی ایف ایس انتظامیہ اور شہربھر کی تاجر برادری، فنکار برادری کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا اس موقع پر جی ایف ایس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاک فوج کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے پاکستانی عوام اور اس وطن عزیز کی محافظ ہے پاکستانیوں کے دلوں میں پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا دراصل دشمنوں کا ایک خاص ایجنڈا ہے مگر الحمد اللہ پاکستانی عوام نے دشمنوں کا یہ ایجنڈا خاک میں ملا دیا ہم پاک کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنے ملکی سلامتی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج ہمارا فخرہے اور ہم سب پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان روزانہ سرحدوں پر ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اس کے باوجود افواج پاکستان پر تنقید اور فوجی عمارتوں پر بزدلانہ حملے فوج کے شہدا کی توہین کے مترادف ہیں ہم سب پاک افواج سے اپنی حقیقی محبت کے اظہار کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے آج اسی حوالے سے جی ایف ایس کی جانب سے پاک فوج سے یکجہتی و محبت کے اظہار کیلئے ایک گرینڈ ریلی کا انعقاد کیا گیا جی ایف ایس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف کیے جانے والے گھنا?نے پروپیگنڈے کی ہم شدید مذمّت کرتے ہیں ریلی میں معروف شوبز فنکاروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر کہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا بعدازاں ریلی پرامن طور پر اپنے اختتامی روٹ پر جاکر اختتام پزیر ہوئی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*