مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئےگی، حمزہ شہباز فاتح ہوں گے اور ہم ایک بار پھر جیت کی خوشی منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیتنا ہمارا حق ہے کیونکہ پنجاب میں ہماری 160 سیٹ ہیں، ہمارے لوگ پورے ہیں، انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔
فتح کے جشن سے متعلق سوال پر حنا پرویز نے بتایا کہ اگر ہم جیت گئے تو ن لیگی خواتین نواز شریف کی شرٹ پہن کر خوشی منائیں گی۔