چنیسر ٹاﺅن ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس کے لوگوں نے کاروائی میںشامل تھے
یہ پارک ای ای سی ایچ ایس سوسائٹی کی لیز شدہ ایک پرائیویٹ جگہ ہے، زرائع
قائم پارک بیاد لیاقت کواصل حالات میں بحال کیاجائے، علاقے مکین کا مطالبہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چنیسر ٹاﺅن کے ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس نے پیپلز پارٹی کے غنڈوں کے ساتھ مل کر علاقے میں قائم پارک بیاد لیاقت سے جھولے زبردستی اٹھا لیے۔ یہ پارک ای ای سی ایچ ایس سوسائٹی کی لیز شدہ ایک پرائیویٹ جگہ ہے، جسے یونین کونسل 2 میں جماعت اسلامی کے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ منظم کیا۔ یہ پارک علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا تھا اور محلے والوں نے اپنی ذاتی رقم سے جھولے خرید کر یہاں نصب کیے تھے۔ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی جو چنیسر ٹاﺅن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے، نے اس پارک پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا اور علاقے کی بہتری کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ جب جماعت اسلامی کے نمائندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پارک کو بحال کیا اور تیار کیا، تو پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے وہاں آ کر اپنے بینرز لگا دیے اور زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ پیپلز پارٹی کا معمول بنتا جا رہا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں جہاں جماعت اسلامی کے لوگ علاقے کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں، وہاں جا کر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔علاقے کے مکینوں نے اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ پارک کی اصل حالت بحال کی جا سکے اور علاقہ مکینوں کو اس کی سہولت واپس دی جا سکے۔
Loading...