جہاز میں مسافر نے عملے کی خاتون کو کاٹ لیا

مسافر طیاروں میں عجیب و غریب واقعات اب عام ہونے لگے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے امریکی شہر سیئٹل کے لیے اڑنے والے امریکی ایئر لائن کے طیارے میں پرواز کے دوران مبینہ طور پر ایک مسافر نے خاتون کیبن کریو کو کاٹ لیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مسافر طیارہ 159 مسافروں کو لے کر روانہ ہوا تھا تاہم اس میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے اسے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی واپس ٹوکیو اتار لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز میں سوار 55 سالہ امریکی شہری نشے میں دھت تھا جس نے جہاز کے عملے کی ایک خاتون کو کاٹ لیا۔

اس مبینہ حملے کی وجہ سے خاتون کے ہاتھ پر دانتوں کے نشان واضح تھے۔

حملے کے باعث جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی اور امریکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ خاتون کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2022ء میں بھی امریکا کی دو مختلف ایئر لائنز میں مسافروں کی جانب سے جہاز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*