جوانی سے بڑھاپے تک جرائم کی دنیا میں نام کمانے والا گھوٹکی کا کار لفٹر کراچی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی(کرائم رپورٹر/طاہرعباسی)جوانی سے بڑھاپے تک جرائم کی دنیا میں نام کمانے والا گھوٹکی کا کار لفٹر کراچی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا‘ مسجد میں نمازی بن کرباہر سے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم سے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے تفتیشی افسران نے انٹروگیشن مکمل کرلی‘14مقدمات پر مشتمل کریمنل ریکارڈ پولیس کو مل گیا‘ بھیس بدلنے کا ماہر گھوٹکی سے صرف گاڑی چوری کرنے کیلئے کراچی آتاتھا پھر کوئٹہ میں گاڑی فروخت کرتاتھا۔ سی سی ٹی وی فوٹےج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیاگیا‘ رواں برس 700سے زائد گاڑیاں ریکور کرنے کا اے وی ایل سی پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چند ماہ قبل پوش علاقے کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران ایک مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی فوٹےج سوشل میڈےا پر گردش کرنے لگی‘ جس نے باہر نکلتے ہی مہارت سے مہران گاڑی چوری کی اور فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹےج کی مدد سے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت انصاف علی ولد میر خان کے نام سے ہوئی جو سال2000سے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہ چکا ہے ملزم کے خلاف پہلا مقدمہ26برس قبل گاڑی چوری کا اے سی ایل میں درج ہواتھا۔ جس کے بعد لگاتار مقدمات کا اندراج شروع ہوا جس کے بعد ملزم جرائم کی دنیا میں نام کمانے لگا‘ بھیس بدل کر گاڑیاں چوری کرتا رہا اوربلوچستان کے شہر کوئٹہ میں فروخت کرتا رہا۔ ملزم کے خلاف گھوٹکی میں سنگین دفعات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ جس میں منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ شامل ہے۔ SSPاے وی ایل سی خالد مصطفی کورائی نے بتایا کہ 14مقدمات پر مشتمل کریمنل ریکارڈ ملا ہے گلشن اقبال میں گاڑی چوری کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا جس سے ملزم کی شناخت ہوئی تھی ملزم نے انٹروگیشن میں بتایا کہ گاڑی فجر کی نماز کے وقت چوری کی جاتی ہے جسے صبح ہونے سے پہلے ہی شہر سے باہر منتقل کردیا جاتا تھا گاڑیاں کوئٹہ میں فروخت ہوتی ہیں خالد مصطفی کورائی کے مطابق گاڑی چوری کے بعد خریدا رسے متعلق پولیس کو ریکارڈ مل گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے ٹےم کوئٹہ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی انٹروگیشن میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم کراچی میں وقت نہیں گزرتا تھا گاڑی چوری کی اور سیدھا گھوٹکی فرار ہوجاتاتھا انہوں نے بتایا کہ اے وی ایل سی ٹیم کی کاوشوں سے 9سالہ بڑھتی وارداتوں کے ریکارڈ میں کمی آئی ہے۔ رواں سال700سے زائد گاڑیاں برآمد کی ہیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ قیمتی گاڑیوں میں ڈبل ٹریکر لگائے کار لفٹر گروہ پہلا ٹریکر منقطع کرتا ہے دوسرا ٹریکر پولیس کی معاونت کیلئے لگائے جس سے تعاقب میں آسانی ہوگی اور ملزمان پکڑے جائیں گے۔گرفتار ملزم کے خلاف پولیس نے فائنل راﺅنڈ کی تیاری کرلی ہے۔ جس کی انٹروگیشن میں سامنے آنے والے تمام کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*