جناح ٹرمینل کی پارکنگ سے کرنسی اسمگلر گرفتار، 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے پارکنگ سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث ملزم کو دھرلیا،ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز( 3 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) تحویل میں لے لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی، جسے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*