جماعت اسلامی کا کل چاروں صوبوں میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان

لاہور : جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسز کے خلاف کل احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری ٹیکسز کے خلاف کل چاروں صوبوں میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ پنجاب میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا شام 4 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہوگا، دیگر صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور شاہ خرچیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کا اپنا مقررہ ہدف اور اپنے اخراجات کا تخمینہ دونوں کراس کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر موٹر سائیکل سوار سے فی لیٹر پر 130 روپے لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی اور بھتہ خوری کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ جائز مطالبات کو حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ پیڑول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے ، مطالبات مان لئے جائیں ایسا نہ ہو کہ یہ تحریک حکومت گراؤ تحریک بن جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*