جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نے جے یو آئی ایف کے گرفتار ملزمان کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے لیکن انہیں چھوڑنا نہیں چاہیئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ س واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے لکھا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز پر جمیعت کے غنڈوں کا حملہ ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے اسلام آباد پولیس کو ان جتھوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ان غنڈوں اور سہولت کاروں سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انصارالاسلام کے رضاکاروں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا جس کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ایم این اے سمیت کئی رضاکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*