جدہ ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب

ریاض : جدہ ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ، 113 منزلوں کی تعمیر کے بعد ٹاور کی بلندی 454 میٹر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں زیر تعمیر دنیا کے بلند ترین ٹاور جدہ ٹاور نے 113 منزلوں اور 454 میٹر بلندی کا سنگِ میل عبور کرلیا۔

سعودی عرب میں زیرِ تعمیر دنیا کی بلند ترین عمارت ‘جدہ ٹاور’ نے 113 منزلوں اور 454 میٹر بلندی کا سنگِ میل عبور کرلیا ، جس کے بعد جدہ ٹاور نے ملائیشیا کے مشہور پیٹروناس ٹاورز کو بلندی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جدہ ٹاور کی حتمی بلندی 1,000 میٹر (1 کلومیٹر) سے تجاوز کر جائے گی، مکمل ہونے پر یہ دبئی کے 828 میٹر بلند ‘برج خلیفہ’ کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کی سب سے اونچی عمارت اور تاریخ کا پہلا 1 کلومیٹر سے بلند ساختہ ڈھانچہ بن جائے گا۔

یہ منصوبہ ‘سعودی بن لادن گروپ’ کے زیرِ اہتمام تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، اگست 2028ء کو اس کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2013ء میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ 2018ء اور بعد ازاں کووڈ-19 کے باعث معطل رہا تھا، جسے جنوری 2025ء میں کنگڈم ہولڈنگ کمپنی نے دوبارہ فعال کیا۔

ایڈریئن سمتھ اور گورڈن گل آرکیٹیکچر کے ڈیزائن کردہ اس کثیر المقاصد ٹاور میں رہائشی اپارٹمنٹس، لگژری ہوٹل، دفاتر اور دنیا کا سب سے بلند آبزرویشن ڈیک شامل ہوگا۔

عمارت میں نقل و حرکت کے لیے 59 جدید ایلیویٹر (لفٹ) سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں۔

کونسل آن ورٹیکل اربنزم کے مطابق جدہ ٹاور کی کل منزلیں 167 ہوں گی۔ فی الوقت 454 میٹر بلندی کے ساتھ یہ برج خلیفہ کے آدھے سے زیادہ حصے تک پہنچ چکا ہے اور مسلسل بلندی کی جانب گامزن ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*