جب فردین خان کی اہلیہ نے جڑواں بچوں کو کھویا

بالی ووڈ اداکار فردین خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے جڑواں بچوں کو کھودیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اُنہوں نے 2009 میں اپنے والد فیروز خان کو کھویا جس کے بعد انہیں اور ان کی اہلیہ نتاشا کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فردین خان نے یہ انکشاف کیا کہ سال 2011 میں اُن کی اہلیہ حاملہ تھیں اور اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہونی تھی لیکن وقت سے پہلے ہی بچوں کی پیدائش ہوگئی تھی۔

اداکار نے کہا کہ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُنہوں نے اپنے جڑواں بچوں کو کھودیا، یہ صدمہ اُن کے اور اہلیہ کے لیے بےحد مشکل تھا۔

اس برے تجربات کے بعد فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا نے اپنی بیٹی کا استقبال کیا۔اُنہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر ہمیں بہت خوشی تھی اور جب آپ اپنے بچے کو دیکھتے ہیں، آپ زندگی کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور آپ اس کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فردین خان اور نتاشا نے دسمبر 2005 میں شادی کی، 2013 میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جبکہ 2017 میں فردین اور نتاشا نے اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*