جامعہ کراچی داخلہ ٹیسٹ میں 71 فیصد طلبہ فیل، اے ون گریڈ کے حامل 1560 طلبہ بھی ناکام

جامعہ کراچی میں داخلے سے قبل لئے گئے انٹری ٹیسٹ میں 71 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔ 1500 سے زائد اے ون گریڈ کے حامل طلبہ بھی ناکام رہے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی میں 11 دسمبر کو داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے جس میں سے محض 29.19 فیصد کامیاب ہوئے جبکہ 71 فیصد کے قریب فیل ہوگئے۔

ملک بھر سے انٹرمیڈیٹ اور اس کے مساوی امتحان میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے 1 ہزار 560 جبکہ اے گریڈ حاصل کرنے والے 1 ہزار 960 طالب علم بھی جامعہ کراچی کے اس انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں۔ اے ون گریڈ میں فیل ہونے والے طلبہ میں 1 ہزار 457 طلبہ کراچی بورڈ کے طالب علم تھے۔

انٹرمیڈیٹ اور اس کے مساوی امتحان میں اے ون گریڈ لینے والے آغا خان بورڈ کے 9 طلبہ، کیمبرج کے 2، فیڈرل بورڈ کے 18، کراچی بورڈ کے 534، حیدر آباد بورڈ کے 207، لاڑکانہ بورڈ کے 255، میرپورخاص بورڈ کے 166، کوئٹہ کے 55،سکھر کے 213 اور ضیاء الدین بورڈ کے 60 طلبہ فیل ہوئے ہیں۔

جامعہ کراچی میں داخلوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ میں آغا خان بورڈ کے 139 میں سے 91 جبکہ کیمبرج کے 148 میں سے 108 طلبہ نے یہ ٹیسٹ پاس کیا۔ کراچی بورڈ سے 7750 طلبہ شریک اور 2498 پاس ہوسکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*