تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان: ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ظاہرکردیا۔

ایشیائی ترقیاتی  بینک کا کہنا ہےکہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ سخت معاشی اور مانیٹری پالیسی کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے اور مہنگائی کو قابو کرنےکے اقدامات کیے، حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، ان اقدامات سے معاشی شرح نمو 5.6 فیصد سےکم ہوکر 4 فیصد تک آسکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے  سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*