تیز رفتار ڈمپر اور کوسٹر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق،خواتین اوربچوںسمیت متعدد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور2بچوں،ایک خاتون ا ورمرد وں سمیت متعددزخمی ہو گئے ،جاں بحق ہو نے والوںکی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نےوالے 3 افراد کی شنا خت نہیں ہو سکی ہے ،جن کی عمریں 25،30 اور28سال ہیں، جبکہ ایک کی شناخت 70سالہ سلطان ولد اکبر کےنام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 4سالہ ایتھل 8سالہ جانسن ولد انیس،45سالہ روزین، سلمان ولد ڈیوڈ عمر30سالہ، کاشف ولد غلام شاہ ، شہزاد ولد خائستہ خان ،شوکت ولد امین خان، گُل زیب ولد جہانزیب، عبدالرحمان، حمزہ ولد احسان اللہ، یار اللہ دتہ ، احسن ، واجد ، سبحان ، صغیر شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر میں کلفٹن میں واقع نجی ریسٹورنٹ کے ملازم اور ان کے اہلخانہ موجود تھے جوکہ سالانہ پکنک پ گڈاپ میں واقع فارم ہاؤس جا رہے تھے، کوسٹر میں 30 افراد سوار تھے، پولیس کے مطابق حادثے میں کوسٹر اور ڈمپر کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں، ڈمپر کے ڈرائیور کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کوسٹر کے ڈرائیور کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ دریں اثنا اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اقصیٰ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 10سالہ عدنان جاں بحق، زخمیوں میں 28سالہ اصغر احمد ،8سالہ محمد عالیان ،6سالہ محمد ،5سالہ حفصہ شامل ہیں ، علاوہ ازیں ناظم آباد انڈر پاس میں تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سےموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی لاش سردخانے منتقل کردی ،ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ناظم آباد اور لیاقت آباد میں لائٹ کاکوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث دونوں انڈرپاس میں گھپ اندھیرا رہتا ہے جسکے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*