تھانے پرحملہ، تھانیدار کی پٹائی

اورنگی میں سرچ آپریشن کے دوران افغانیوں کی گرفتاری کے بعد سیاسی جماعت کے کارکنوں کا پولیس سے ٹکراؤ،اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں

مشتعل افراد نے گرفتار افغانیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی، ایس ایچ او اورنگی کو تھپڑ مارے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے چیرمین وائس چیئرمین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس اور رینجرز نے شہری کی کچی آبادیوں اورپولیس لائنوں کے اطراف سرچ آپریشن کیا، ضلع ملیر، وسطی اورغربی میں محاصرے، گھروں کی تلاشی،300 سے زائد زیرحراست

کراچی( کرائم رپورٹر:راؤعمران ) پولیس کا شہر بھر میں کچی آبادیوں اور پولیس لائنوں کے اطراف میں سرچ آپریشن، ملیر ضلع وسطی اور ضلع غربی میں کچی آبادیوں کے محاصرے کرکے دکا±نوں،گھروں، بازاروں کی تلاشی لی، 300 سے زائد افراد کو حراست میں لیا، اورنگی میں سرچ آپریشن کے دوران افغانیوں کی گرفتاری کے بعد سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے اورنگی ٹاو¿ن تھانے پر حملہ کرکے گرفتار افغانیوں کو رہا کروانے کی کوشش کی احتجاج کرنیوالے افراد نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدی، ایس ایچ او کو تھپڑ مارے پولیس نے مقدمہ درج کرکے چیئرمین وائس چیئرمین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تمام رات پولیس موبائل کے سائرن کی آوازیں گونجتی رہی تفصیلات کے مطابق ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔ کامیاب سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ، منشیات اور گٹکا ماوا سمیت غیر قانونی مقیم افغان نیشنلز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے خلاف ان کے سہولت کار/پشت پناہی کرنے والے ملزمان نے تھانہ اورنگی کی دہلیز پر پولیس کے خلاف نارے بازی اور توڑ پوڑ کی پولیس نے ملزمان سے بات چیت کر کے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیایس ایچ او اورنگی ٹاو¿ن کو سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے تھانہ کے گیٹ پر ایس ایچ او کو تھپڑ مارے اور قمیض پھاڑ دی ایس ایچ او تھانہ اورنگی سمیت پولیس پارٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے چیرمین وائس چیئرمین سمیت 3 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔پولیس نے مقدمہ نمبر 2023 / 51 درج کرلیا۔26/27 صورت شناس لوگ بھی مقدمہ میں نامزد، دیگر ملوث فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں ملیر سٹی پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ قائد آباد پولیس کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایکشن انتہائی مطلوب گٹکا سپلائر محمد عاقل خان گرفتار کرکے 30 پیکٹس میں موجود 2کلو 370گرام گٹکا ماوا برآمد کیا۔تمام مشتبہ افراد کے کوائف کو ڈیوائس تلاش کے ذریعے چیک کیا گیا کومبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروش اکرم عرف طوطا منشیات سمیت پکڑا گیا سکھن کی حدودمشین ٹول فیکٹری کے اطراف میں تمام ایریا میں کومبنگ آپریشن تلاش ڈیوائس کے ذریعے عادی جرائم پیشہ اور کرمنلز کی تلاش بھی جاری ہے ڈی آئی جی ویسٹ زون صاحب کی ہدایات پر تھانہ اجمیر نگری آر آر ایف کی نفری کی مدد سے پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون کے اطراف کے علاقوں میں پیش نظر حالیہ واقعات و ہدایات افسران بالا پر عمل کرتے ہوئے اسٹاف کو حفاظتی تدابیر دیتے ہوئے، کومبنگ آپریشن کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے ٹارگٹڈ ایریاز کارڈنز کرتے ہوئے کومبنگ آپریشن کے دوران دکانوں، ہوٹلوں، دھابوں اور گھروں میں سرچ کی گئی تلاش ڈیوائس کی مدد سے 35 افراد کے فنگر پرنٹ لئے گئے تمام افراد سے ذریعہ معاش، مستقل سکونت اور دیگر معلومات کرتے ہوئے مطمئین ہونے کے بعد گھروں پر بھیج دیا گیا ذریعہ معاش سے متعلق مطمئن نہ کرنے والے چار افراد کو شکی جانتے ہوئے 54 سی آر پی سی کے تحت گرفتار کیا گیا دوران کومبنگ آپریشن پولیس یونیفارم سینٹر کو بمطابق ایس او پی بمعہ مرتب ریکارڈ چیک کیا گیادوران کومبنگ آپریشن اطراف ہیڈ کوارٹر دکانوں کو پروپر انداز میں چیک کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*