تمام انکوائریاں روند کر جاوید مائیکل کی گریڈ 16 میں ترقی

الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندیوں کے باوجود کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کلرک کو ترقی دے دی گئی

موصوف کے ساتھی گریڈ 10 ‘ 11 تک ہی پہنچ پائے ہیں’ مگر موصوف لاڈلے اور چہیتے بننے کا ہنراچھی طرح سیکھ چکے ہیں

ریکسر لین کے غربت زدہ ماحول سے سفر شروع کرنے والے کو اب اینٹی کرپشن کوہینڈل کرنا آتاہے ‘ لہٰذا کوئی فائل نہیں ہلتی

جاوید مائیکل نے دھونس دھمکی سے ما ل بنانے کا سلسلہ شروع کیا جس کا آغاز اس نے لاوارث پلاٹوں کی فائلیں بناکر بیچنے سے کیا

کراچی (رپورٹ O اے آر ملک) تمام الزامات، انکوائریاں پاؤں تلے روندکر جاوید مائیکل کی گریڈ16 میں ترقی،ترقی پانے کا حصہ ملنا مشتبہ صورتحال کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ اس وقت الیکشن کمیشن نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کے ساتھ گریڈ بڑھانے اور ترقیوں پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس افسرنے ترقی کے لیٹر پر دستخط کیے ہیں وہ خود اٹھارہ گریڈ کا افسر ہے اور انیس گریڈ کی سیٹ پر براجمان ہے،،تفصیلات کے مطابق 80 کی دہائی میں جاوید مائیکل گریڈ2 میں قلی کی حیثیت میں بھرتی ہوا اور ریکسرلین سے کام شروع کیا،اس کی اس زمانے کی کسمپرسی والی حالت سے آگاہ لوگ ابھی حیات ہیں جاوید مائیکل نے آہستہ آہستہ اس وقت کی طاقتور سیاسی جماعت سے تعلق جوڑا اور اس کیلئے خدمات انجام دیں یہ جماعت 99 ءمیں پرویز مشرف کی سرپرسی میں جب سیاہ و سفید کی مالک بنی تو اس نے فائدہ اٹھاکر2002 میں اپنی محکمانہ ترقی کرائی اور یہیں سے اس نے سیاسی سرپرستی میں دھونس دھاندلی دھمکی سے مال بنانے کا سلسلہ شروع کیا جس کا آغاز اس نے لاوارث پلاٹوں کی فائلیں بناکر بیچنے سے کیا اس کا کام اتنا طاقتور تھا کہ سرکاری ریکارڈ تک غائب کرتا مگر اس زمانے میں سیاسی سرپرستوں کے سبب انہیں پوچھنے والا کون تھا بس یہاں سے کوا ہے بس حرص کا بندہ کچھ نہ چھوڑے پاک نہ گندا کا دھندا انتابڑھا کہ موصوف پہلے کروڑوں تک پہنچے پھراربوں بنانے کا سفر شروع کیا اوپر والوں کو خوش رکھتے ہیں وہ کمالات دکھائے کہ موصوف لاڈلے اور چمچے بن گئے،اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں مگر مجال کہ فائل حرکت میں آئے حرکت میں لانے والوں کے بھی پیٹ لگا ہوا ہے،جاوید مائیکل کے ساتھ کام کرنے والے ابھی تک 110 اور11 گریڈیس میں پہنچ پائے ہیں مگر16-5-23 میں پروموشنل کمیٹی کے اجلاس کے نتیجے میں اسے9-1-24 کو گریڈ 16 میں بطور اسئینو گرافر ترقی دی گئی،حالانکہ یہ الک بیز کی سیٹ ہے،لیکن ہم نے دیکھا ہے بازارمصر میں دولت کا کمال،کمبخت’پیمبر خرید لیتی ہےں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*