تعلیمی ادارے 6 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ

لاہور کے تعلیمی ادارے 6 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسکول کے 8 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے اسکول 6 فروری تک بند کر دیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی، ایک دن میں 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 19 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 35 ہزار 884 ہے۔

ملک میں 13 لاکھ 32 ہزار 487 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 2 ہزار 500 کیسز ، پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 392، خیبرپختونخواایک لاکھ 82 ہزار 311 جبکہ بلوچستان میں 33 ہزار 705 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 376،گلگت بلتستان میں  10 ہزار 445 کیسز، آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 758 ہوگئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*