تاریخ میں پہلی بار سڑکوں پر ‘عید کی نماز’ نہیں پڑھی گئی، وزیر اعلیٰ اترپردیش

ہندو انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کے کارنامے گنواتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے اترپردیش معمولی، غیر سنجیدہ، غیر اہم معاملات پر فسادات کے لیے جانا جاتا تھا لیکن تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ‘الوداع’ اور ‘ نماز عید’ سڑکوں پر نہیں پڑھی گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی ‘ٹائمز آف انڈیا’ کی خبر کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ 2017 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اتر پردیش میں آنے والی تبدیلیوں کی فہرست گنوا رہے تھے۔

اپنی حکومت کے کارناموں کی فہرست بتاتے ہوئے اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات سے ایک لاکھ سے زیادہ لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں اورانہیں عوامی خدمت کے لیے عطیہ کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*