بیٹی سے دوری نے انوشکا شرما کو شاعرہ بنا دیا

انوشکا شرما کی اپنی بیٹی سے محبت کسی اظہار کی محتاج نہیں، بیٹی کی وجہ سے ہی وہ تین سال سے زائد عرصے تک فلم انڈسٹری سے دور رہیں۔

انوشکا کو بڑی اسکرین پر آخری مرتبہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا۔

بڑی اسکرین سے چار سال تک دور رہتے ہوئے انہوں نے اپنے پتی ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ بہترین وقت گزارا۔انوشکا شرما فلم ’ چک دے ایکسپریس ‘ کے ساتھ دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ فلم کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔

یہاں تک تو سارے معاملات ٹھیک چل رہے تھے، لیکن آؤٹ ڈور شوٹنگ کی وجہ سے وہ پہلی بار اپنی بیٹی وامیکا سے دور ہو گئی ہیں۔

فلم سوئی دھاگے کی اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹا گرام اسٹوری پر بیٹی کی یاد میں پوری نظم لکھ دی۔ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس نظم میں ان کا کچھ یوں کہنا ہے؛

’میری بیٹی، میں اپنا زیادہ تر وقت اس بات کی جستجو میں صرف کرتی ہوں کہ بہترین ماں کیسے بنا جائے

مین جانتی ہوں کہ ہمیشہ میں ٹھیک نہیں ہوں

لیکن، میں وعدہ کرسکتی ہوں کہ جو بھی ہوں میں تم سے وہیں ملوں گی جہاں تم ہو

نہیں وہاں جہاں تم ہو

نہیں، وہاں جہاں میرے خیال میں تمہیں ہونا چاہیے

نہیں وہاں جہاں تم ہوگی

لیکن اس لمحے تم کہاں ہو‘

فلم چک دے انڈیا ماں بننے کے بعد انوشکا کا پہلا پراجیکٹ ہے، جس میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادار کر رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*