بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اس ہفتے فائرسیفٹی کے اہم تجربات کئے جائیں گے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر اس ہفتے خلا کے بے وزنی میں بہت سے اہم تجربات کئے جائیں گے۔ ان میں فائرسیفٹی، بیٹریوں کو بہتر بنانے اور سرطانی رسولیوں پر تحقیق کی جائے گی۔

اس ضمن میں سائگنس نامی کارگو شپ یہ سارا سامان لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچے گا۔ اس کا مقصد مریخ اور اور چاند پر گھروں اور تنصیبات کو آگ سے محفوظ بنانا ہے۔ اس تجربے کو سولڈ فیول اگنیشن اینڈ ایکسٹنکشن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا اہم مقصد خلا میں آتشزدگی اور اس پر قابو پانے پر تحقیق بھی کی جائے گی۔ اس طرح مستقبل کے خلائی منصوبوں کو آگ سےمحفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسرا تجربہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے کیا جائے گا جس میں انجینیئرشدہ انسانی جلد پر ہونے والی انتہائی بنیادی تبدیلیوں کو نوٹ کیا جائے گا۔ اس طرح جلد کے نمونوں کے خلیات میں تبدیلی کو نوٹ کیا جائے گا۔

تیسرے تجربے میں چھاتی کے سرطان پروسٹیٹ کینسر کے خلیات اور رسولیوں کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ خلا کی بے وزنی میں سرطانوی خلیات تیزی سے بڑھ کر تھری ڈی شکل اختیار کرلیتےہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*