بھٹائی اسپتال حیدرآباد میں مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی

حسین آباد تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 4 میں قائم سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامی آرائی اور جھگڑے کا واقعہ پیش آیا

ملزمان اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے، عملے سے جھگڑنے لگے اور توڑ پھوڑ شروع کردی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی

پولیس نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا اور اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے عملے کے ساتھ جھگڑا کرنے میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا

بھٹائی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے عمران دیسوالی، تنویر گلانی، تنویر شاہ، دا¶د نحتانی اور 2 نامعلوم کے خلاف درج کرایاگیا

حیدرآباد ( کرائم رپور ٹر)بھٹائی اسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار حسین آباد تھانے کی پو لیس نے بھٹائی اسپتال ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ اور جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران دیسوالی, دا¶د نحتانی اور تنویر شاہ کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق حسین آباد تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 4 میں قائم گورنمنٹ شاہ بھٹائی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 مختلف افراد عمران دیسوالی، تنویر گلانی، تنویر شاہ، دا¶د نحتانی اور 2 نامعلوم نے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور اسٹاف سے جھگڑا کیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی حسین آباد پولیس نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملات کو کنٹرول کرلیا جھگڑے کے واقعہ کا مقدمہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے عمران دیسوالی، تنویر گلانی، تنویر شاہ، دا¶د نحتانی اور 2 نامعلوم کے خلاف درج کرلیا حسین آباد پولیس نے گورنمنٹ شاہ بھٹائی اسپتال میں توڑ پھوڑ اور جھگڑے کے واقع میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*