بھارتی ’کشمیر کی آزادی‘ کا نعرہ لگائیں، انہیں گانا گفٹ کردوں گا، ابرارالحق

معروف گلوکار ابرار الحق نے اعلان کیا ہے کہ اگر معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر اور دیگر اداکار ’کشمیر کی آزادی‘ کا نعرہ لگائیں تو وہ انہیں اپنا گانا ’نچ پنجابن نچ’ بطور تحفہ دے دیں گے۔

ابراالحق نے یہ اعلان بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی جانب سے اپنا مذکورہ گانا چوری کرکے آنے والی فلم ‘جگ جگ جیو‘ میں شامل کرنے کے بعد کیا۔

ابرار الحق نے مقامی صحافی سے بات کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فلم سازوں نے ان کا گانا چوری کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ان کا تیسرا یا چوتھا گانا چوری کیا گیا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب ان کے گانے چوری کیے گئے تب تو ہ بہت بڑے خوش ہوئے تھے کہ بھارتیوں نے ان کا گانا چوری کرکے فلم میں شامل کرلیا مگر اب چوں کہ ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے اور بھارتی ان کے گانوں سے اربوں روپے کما رہے ہیں تو یہ عمل ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ کے لوگ اربوں روپے فلموں پر خرچ کرکے اربوں روپے کماتے ہیں مگر ان میں تخلیقی صلاحیت نہیں، ان کے پاس اچھے میوزک کمپوزر ہی نہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*