بھارت کی عدالت عظمیٰ نے شمالی بھارت کی تاریخیگیانواپی مسجد میں مقامی عدالت کی جانب سے مسلمانوں کو بڑی تعداد میں جمع ہونے پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے عارضی حکم نامے میں کہا کہ مسلمانوں کے نماز پڑھنے کے حق پر خلل نہیں ڈالنی چاہیے اور جہاں پر ہندووں کی نشانیاں ملنے کی اطلاع ہے، وہ مقام محفوظ ہونا چاہیے۔