بپاشو باسو 7 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

بالی ووڈ اداکارہ اور سپر ماڈل بپاشا باسو 7 سال بعد بڑے پردے پر دوبارہ انٹری کے لیے تیار ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ وہ کچھ برسوں سے کافی سست ہوگئی تھیں لیکن اب وہ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں، 2022 کے دوران کئی بالی ووڈ پراجیکٹس میں نظر آئیں گی۔

کورونا وبا کے حوالے سے بپاشا باسو نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ دنیا کہاں جارہی ہے کیونکہ کوویڈ نے سب کو گھر میں رہنے پر مجبور کردیا۔ اس وقت سب کچھ بہت غیر متوقع تھا، جس کا تجربہ ہم میں سے کسی نے نہیں کیا تھا۔بپاشو باسو نے کہا کہ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں روزمرہ زندگی کو تباہ کیا وہیں انہوں نے بھی بہت سی چیزوں کو روک رکھا تھا۔ وہ وبا کے دوران اپنےخاندان کا بہت خیال رکھنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران وہ کئی جذباتی مراحل سے گزریں اور پھر بتدریج زندگی کی جانب لوٹیں، اس دوران انہوں نے اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ عام سی چیزوں اور گزرنے والے وقت کے ہر لمحے سے بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔

2001 میں اپنے فلمی کیرئیر کا اآغاز کرے والی بپاشا باسو کی آخری فلم (الون) 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

2016 میں بپاشا باسو نے ’الون‘ کے ہیرو کرن سنگھ گروور سے شادی کرلی تھی۔

2020 میں انہوں نے کرن سنگھ گروور کے ساتھ ہی ویب سیریز ’ڈینجرس‘ میں کام کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*