بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آگیا

بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پرسوں ایک امپائر نے نو بال دی ہے، لندن پلان کے تحت انہیں جیل میں ڈال کر پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلتا ہے، پیشگوئی کر رہا ہوں ان کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں لیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا، نواز شریف کے کیس ختم کر دیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ لوگوں کو حقائق کا پتہ چلے، یہ مجھے کہتے ہیں کہ سائفر کو سیکریٹ کیوں نہیں رکھا۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*