برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو ’طالبان دوست‘ قرار دے دیا

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار نے سوال اٹھایا کہ کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے؟ 

برطانوی اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا اور اسے دہشت گرد کہنے سے انکاری ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق کیا طالبان کو دوست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑسکتا ہے؟

برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا تھا۔ 

برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو اینڈریو ٹیٹ سے تشبیہ دے دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو خواتین سے متعلق متنازع بیانات دیتا ہے۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی مدت ایک دہائی کے لیے ہوتی ہے۔ آکسفورڈ کے چانسلر کو پورے سال خود کو دستیاب رکھنا ہوتا ہے۔

اخبار کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوچکی وہ جیل میں ہیں، دستیاب کیسے ہوں گے؟ 

برطانوی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایغور مسلمانوں کیساتھ مبینہ ناروا سلوک پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی تعریفیں بھی کرتے رہے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آزادی اظہار سے متعلق متنازع بیانات یونیورسٹی روایات کیخلاف ہے۔ 

اس نے یہ بھی لکھا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کے لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، ان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو ’طالبان دوست‘ قرار دے دیا

  1. یقینا یہ سب کچھ ہی پی ڈی ایم کا ہی کیا دھرا ہے وہ کیسے چاہیں گے کہ عمران خان جیل سے باہر ا جائے وہ تو ایسا سوچ ہی نہیں سکتے کہ ملک کی کچھ بھلائی ہو وہ خانپور قید میں رکھ کر کے اپنے اپ کو ونر ثابت کر رہے ہیں جب کہ وہ لوزر ہے لوزر خان کو چانسز بننے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ اللہ سچ کے ساتھ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*