بدترین لوڈشیڈنگ، اسکولوں کے طلباء بھی متاثر

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدترین لوڈشیڈنگ کے پیش نظر اسکولوں کے طلباء بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث تدریسی عمل جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اساتذہ  کا کہنا ہے کہ عید کے بعد مئی کی شدید گرمی کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی طلباء کا امتحان لے گا۔

اساتذہ نے بتایا کہ اسکولوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستشنی قرار دیا جائے۔

اساتذہ نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام متاثر ہونے سے بچانے کیلئے اسکولوں کے اوقات کار میں صبح کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر حکومت نے فوری اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پاور ڈویژن کے سیکرٹری سمیت متعلقہ وزراء شرکت کرینگے۔

اجلا س میں وزارت توانائی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ بڑھتی لوڈشیڈنگ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*