
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری؛ بجلی 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی،گھریلو، کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ
بجلی اور گیس صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،حکومت کافی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ،بجلی کی قیمت پر لیوی کومرحلہ وار عائد کیا جائے گا، ذرائع پاور ڈویژن
بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گا، فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری ،مارچ کے ماہ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا
گھریلو صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 50 روپے سے 1810 روپے تک ،کمرشل صارفین کیلئے فی MMBTU گیس کی قیمت 1283 روپے سے 1650 روپے کر دی گئی، ای سی سی اجلاس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی جبکہ آئی ایم ایف کے دباو¿ پر گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق بجلی اور گیس صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، حکومت نے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کیا جائے گا اور نیپرا سے منظوری لی جائے گی، بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گاذرائع کے مطابق فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا، جولائی سے اکتوبر تک 43 پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کیا جائے گا اور 3.39 روپے لیوی ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نومبر 2023ئ سے جون 2024 تک 1.43 روپے لیوی عائد رہے گا۔ذرائع کے مطابق پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دریں اثنا حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75 روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ گھریلو، کمرشل اور ایکسپورٹر صارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد تک کا اضافہ کر دیا گیا۔قیمتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 50 روپے سے 1810 روپے تک جبکہ کمرشل صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 1283 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دی گئی۔بلک میں خریدنے والے صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر 1600 روپے ہو گی، کے الیکٹرک، ایس این پی سی کے پاور پلانٹ کیلئے گیس857 روپے کے بجائے 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں ملے گی۔وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق فرٹیلائرز کے کارخانوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں 1225 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا جبکہ سیمنٹ انڈسٹری کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1277 روپے کے بجائے اب 1500 روپے میں ملے گی۔ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے فی ایم ایم بی گیس 1100 روپے، سی این جی فی ایم ایم بی ٹو کی قیمت 1805 روپے ہو گی، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین پر 50 روپے فکسڈ جبکہ نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔