بجلی کی ہائی ٹینشن لائنیں اڑانے کا منصوبہ ناکام

کراچی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے پانچ مبینہ دہشت گردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا ، سنسنی خیز انکشافات

کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنیوالی ہائی ٹینشن لائنوں کے اطراف نصب بارودی مواد کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

دہشت گردوں نے لسانی بنیاد پر مکلی ٹھٹھہ میں تاجرپرقاتلانہ حملے کاعتراف کیا ، ملزمان کی واردات کی ویڈیوز بھی حاصل

کراچی ( کرائم رپورٹر )کراچی سے گرفتار کالعدم تنظیم کے پانچ مبینہ دہشت گردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا اور بتایا غیر ملکیوں اور حساس ادارے کے افسران کی ریکی کی اور کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنیوالی ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالعدم تنظیم کے5مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے معاملے پر دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے لسانی بنیاد پر مکلی ٹھٹھہ میں تاجرپرقاتلانہ حملے کاعتراف کیا ، ملزمان کی واردات کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئیں ہیں ذرائع کا کہنا تھا کہ گروہ کو معشوق کمرانی اوراصغرشاہ بیرون ملک سے فنڈنگ کرتے ہیں جبکہ ملزموں نے غیرملکیوں ،حساس ادارے کے افسران کی ریکی کرنے کا بھی اعتراف کیا تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنیوالی ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے، جس کی تصاویرسامنے آگئیں ہیں ، تصاویرمیں ہائی ٹینشن پول کے اطراف نصب بارودی موادواضح دیکھاجاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ دنوں 3 دہشت گردوں کو مواچھ گوٹھ اور 2 کو ایمپریس مارکیٹ سے گرفتار کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*